پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کیلئے 15 فروری تک ڈیڈ لائن دیدی

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے لیے 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دے دی، سرکاری گیس کمپنیوں نے 53.47 فیصد تک گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے اور آئندہ سال 15 فروری تک گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹی فکیشن کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کو نہیں بھجوایا۔

اوگرا کے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس قیمتوں سے متعلق اوگرا نوٹیفکیشن کرے گا۔گیس کمپنیوں نے اوگرا کو 53.47 فیصد تک گیس مہنگی کرنیکی درخواست کی تھی جب کہ اوگرا نے سرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر گذشتہ ماہ نومبر میں سماعت کی تھی۔سوئی ناردرن نے اوسط گیس 3.66 فیصد اور سوئی سدرن نیگیس کی قیمت میں 53.47 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔جنوری 2023 سے اب تک حکومت گھریلو صارفین کے لییگیس 3 بارمہنگی کرچکی ہے جب کہ گیس صارفین پر 2 سال میں 953 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔سابقہ اتحادی حکومت میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا گیا تھا اور نگران حکومت کے مختصر دور میں گیس 2 بار مہنگی کی گئی تھی۔



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…