لاہور( این این آئی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے نئے سال 2025کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا، کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کی ٹکٹس پر 10فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر خصوصی طور پر 10فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہیں،ٹکٹ بکنگ 10دسمبر تک کی جاسکتی ہے،خریدے گئے رعائتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11جنوری سے 20مارچ 2025تک کیا جاسکتا ہے۔