بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

بجلی سستی کر دی گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو قیمتوں میں کمی کا ریلیف دسمبر 2024 کے بلوں میں دیا جائے گا، جس کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔کے الیکٹرک نے ستمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جس کا اثر 24 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بنتا ہے۔

واضح رہے کہ 27 نومبر کو کاروباری اور صنعتی گروپس نے بجلی کے نیٹ میٹر لگوانے والے صارفین کو ونٹر پیکیج سے محروم کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ کے الیکٹرک کو ونٹر پیکیج کے اثرات کراچی کے شہریوں تک منتقل کرنے کا پابند کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق صارفین بجلی کے لیے سہ ماہی ونٹر پیکیج کے حوالے سے منعقدہ عوامی سماعت کے دوران کاروباری نمائندوں نے بلنگ کی بنیاد پر کم نرخوں کے اطلاق پر بھی سوالات اٹھا دیے تھے، جس کا مطلب تھا کہ صارفین کو فائدہ پہنچائے بغیر تقریباً 20 دن پہلے ہی گزر چکے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…