ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ہوگئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1449روپے ریکارڈ کی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.75روپے کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1460روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔.اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.57فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1397روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1432روپے،راولپنڈی 1420روپے، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ1440روپے، لاہور1493 روپے، فیصل آباد1448روپے،سرگودھا1430روپے،ملتان 1463روپے، بہاولپور 1500روپے، پشاور1453روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1410روپے ریکارڈکی گئی۔اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے ،حیدرآباد 1340 روپے ،سکھر 1450روپے،لاڑکانہ 1400روپے،کوئٹہ 1456روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1347روپے ریکارڈکی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…