پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)آئی ایم ایف کی جانب سے کلائمیٹ فنانسنگ کے پہلے اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاشی ٹیم کو اہداف مکمل ہونے پر مارچ میں اقتصادی جائزہ کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ کا عندیہ ملا ہے، کلائمیٹ فنانسنگ ملنے کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض پر پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہوگا، آئی ایم ایف مشن کیساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کی ہے۔ذرائع کے مطابق جی ڈی پی کا ایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کیے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہے، جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خرچ کیا جائے گا، نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم کیلئے اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…