جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کو 50کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کااعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے، اے ڈی پی کی جانب سے رقم پاکستان کو کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔

جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے بچاؤ کا پروگرام، منصوبہ بندی، تیاری اور رسپانس کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرے گاجبکہ جامع سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ پروگرام کے تحت خطرات پر مبنی فنانسنگ ماڈل کے ذریعے مالی معاونت کے نئے طریقوں کو متعارف کرایا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے نفاذ میں معاونت کیلئے پاکستان کودس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے۔ معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…