کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کی صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اوربازارِ حصص کا 100 انڈیکس 554 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 746 پر آ گیا ۔ابتک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 94 ہزار 786 رہی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 191پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔