بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی چین سے 3.4 ارب ڈالر کے ایک اور قرضہ ری شیڈولنگ کی درخواست

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر کا ایک اور قرضہ دو سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی۔ قبل ازیں پاکستان چین سے 16ارب ڈالر کے انرجی قرضے کی ری شیڈولنگ کی بھی درخواست کر چکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ قرضہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران میچور ہو رہا ہے، پانچ ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے 3.4ارب ڈالر کے اس قرض کی ری شیڈولنگ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، آئی ایم ایف نے اس خسارے کی نشاندہی ستمبر میں پیکیج پر دستخط کے موقع پر کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان چین کے ایکزم بینک سے سرکاری ضمانت پر لئے گئے قرضے کی واپسی میں دوسال کی توسیع کا خواہاں ہے، یہ قرضہ جس کا بڑا حصہ ریاستی ملکیتی اداروں کی جانب سے لیا گیا، اس میں توسیع کی پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں دوسری درخواست کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی ایکزم بینک کے قرضے نے اکتوبر2024سے ستمبر2027کے درمیان میچور ہونا ہے، ان میں 75کروڑ ڈالر کا قرض رواں مالی سال میں میچور ہو رہا ہے، اس کا ری شیڈول ہونا پاکستان اور آئی ایم ایف کیلئے اہم ہے تاکہ وہ تصدیق کر سکیں کہ سات ارب ڈالر کا پروگرام مکمل طور پر فنڈڈ اور پاکستان کا قرض پائیدار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سوموار کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ روزہ قیام کے دوران پروگرام کی اب تک کی کارکردگی اور پیش رفت پربات چیت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کے شیڈول کے مطابق سات ارب ڈالر کے پروگرام کا پہلا جائزہ مارچ 2025میں ہونا تھا، آئی ایم ایف ٹیم کی قبل از وقت آمد سے ان خدشات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سات ارب ڈالر کی ڈیل پر فریقین کی بات چیت میں خامیاں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…