منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اپنی فائبر بچھانے تک کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہے گی، چیئرمین پی ٹی اے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ایل ڈی آئی کمپینوں کے لائسنس معطل کیے تو 50 فیصد موبائل سروس، 40 فیصد اے ٹی ایم سروسز متاثر ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی اے نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کے بقایاجات کے معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔اْنہوں نے بتایا کہ 15 ایل ڈی آئی کمپنیوں میں سے 10 نے ادائیگی کر دی، 10 کمپنیوں نے 10 ارب روپے دیے ہیں اور باقیوں کے 24 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، اس وقت کل رقم 24 ارب روپے ہے، لیٹ پیمنٹ ملا کر 74 ارب روپے بنتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اگر ایل ڈی آئی کمپینوں کے لائسنس منسوخ کریں تو انٹرنیٹ کا مسئلہ پیدا ہو گا۔

اْنہوں نے بتایا کہ اگر لائسنس معطل کیے تو 50 فیصد موبائل سروس، 40 فیصد اے ٹی ایم سروسز متاثر ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے اپنی فنڈنگ سے ملک بھر میں فائبر کیبلز بچھائی ہیں، اب بھارت کسی کمپنی کے مرہون منت نہیں رہا، پاکستان نے ایک روپیہ تک فائبر میں نہیں لگایا۔اْنہوں نے کہا کہ جب تک اپنی فائبر نہیں بچھائیں گے تو کمپنیوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہیں گے، تنازعات سے بچنے کے لیے بیک اپ فائبر نیٹ ورک ہونا چاہیے۔ وزارتِ آئی ٹی کے حکّام نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل فائبرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…