پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

وزیر خزانہ کا کریڈٹ ریٹنگ بی کیٹیگری ہونے پر یورو بانڈ لانچ کرنے کا اعلان

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کریڈٹ ریٹنگ بی کیٹیگری ہونے پر یورو بانڈ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جون 2025ء میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے جس سے 3ماہ کی درآمدات کو تحفظ حاصل ہو جائے گا،صرف ٹیکنالوجی سے بات نہیں بنے گی، متعلقہ افرادی قوت کی استعداد بھی بڑھانا ہوگی۔ منگل کو ایس ای سی پی کے الیکٹرانک مارٹگیج رجسٹر کی تعارفی تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان کی بی کیٹیگری ریٹنگ متوقع ہے، پاکستان یورو بانڈز اس وقت لانچ کرے گا جب ہماری کریڈٹ ریٹنگ بی کیٹیگری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی کے ساتھ گفتگو مثبت رہی ہے، ہم ان ریٹنگ ایجنسیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کو ہمیں اپنے منصوبے بہتر انداز میں پیش کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کی بات چیت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ بھی جاری ہے، کلائمیٹ فنانسنگ پر ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر سے آج بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2025ء میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جب ذخائر 13ارب ڈالر ہوں گے تو 3ماہ کی درآمدات کو تحفظ حاصل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی سرمایہ کار و تاجروں کو راغب کرنے کیلئے شرح سود میں کمی کی جا چکی ہے، کراچی انٹربینک مارکیٹ ریٹ فی الوقت 13فیصد پر ہے جو مزید نیچے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکسیشن میں بہتری اور توانائی کی لاگت میں بھی کمی کرنی ہے، وزارتِ توانائی پاور ٹیرف میں کمی کیلئے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری ڈیجیٹلائزیشن سے ایف بی آر میں کرپشن کے دروازے بند ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دوست ممالک پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں اور عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، ہم نے معیشت کو مستحکم کردیا ہے جس کے بعد معیشت کی ترقی کیلئے ریگولیٹرز اور بینکوں کو کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف ٹیکنالوجی سے بات نہیں بنے گی، متعلقہ افرادی قوت کی استعداد بھی بڑھانا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…