منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے نجکاری، بڈر کی 10ارب کی بولی ،انتظامیہ سر پکڑ کر رہ گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے کی نجکاری کیلئے واحد بولی دہندہ کی 10ارب روپے کی پیشکش پر انتظامیہ سرپکڑ کر رہ گئی۔جمعرات کو اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کیلئے تقریب منعقد ہوئی جہاں سیکرٹری وزارت نجکاری جاوید پال ،سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ، چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر، سی ای او بلیو ورلڈ ایوی ایشن میثم رضا، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز ،نمائندہ بلیو ورلڈ کنسورشیم ولی محمد سٹیج پر موجودتھے۔

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے نجکاری کی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے پی آئی اے کے 60فیصد شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی جس پر قہقہے لگ گئے، 152ارب اثاثوں کی مالیت ایئر لائن کی بولی پر پی آئی اے انتظامیہ نے سر پکڑ لئے اور نجکاری کمیشن کے لوگ بھی بڈ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کم از کم قیمت 85ارب 30لاکھ روپے مقرر کی تھی ، بولی دیئے جانے کے بعد نجکاری کمیشن کی جانب سے بولی دہندہ کو اپنی بولی پر نظر ثانی کیلئے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بولی دہندہ کنسورشیم کے نمائندہ اور چیئرمین بلیوورلڈ چوہدری سعد نذیرنے کہا کہ پی آئی اے کیلئے اعلان کردہ کم از کم قیمت بہت زیادہ ہے،کم از کم قیمت اور دی جانے والی بولی میں فرق بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ذمہ 200ارب روپے کے واجبات ہیں، 85ارب روپے میں تو نئی ایئر لائن کھڑی ہوجائے گی۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا، وزیر خارجہ نے سی سی او پی اجلاس کی صدارت دوحہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کی، اجلاس میں نجکاری، فنانس و توانائی کے وزرا سمیت مختلف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں بڈنگ کے حوالے سے پرائس کنٹرول بورڈ کی جانب سے 60فیصد شیئرز کی تقسیم کی توثیق کی گئی تھی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…