جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تعمیراتی شعبے کیلئے خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ اکتوبر 2024 میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس وقت فی بوری قیمت 1400 سے 1450 روپے کے درمیان ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں ملک کے دیگر میٹروپولیٹن شہروں کے مقابلے میں زیادہ دیکھی گئی ہیں۔ قیمتوں میں یہ کمی تعمیراتی مواد کی لاگت میں اتار چڑھا کے باوجود صارفین اور بلڈرز کے لیے کچھ ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔

پاکستان میں مختلف سیمنٹ برانڈز کی موجودہ قیمتوں سے مقابلہ جاتی مارکیٹ کا اندازہ ہوتا ہے۔ ڈی جی خان سیمنٹ اور عسکری سیمنٹ کی قیمت 1450 سے 1460 روپے فی بوری ہے، جب کہ میپل لیف، بیسٹ وے، فوجی، اور لکی سیمنٹ 1450 روپے فی بوری میں دستیاب ہیں۔پائنیر سیمنٹ کی قیمت ڈی جی خان اور عسکری سیمنٹ کے برابر ہے جو کہ 1460 روپے فی بوری ہے۔ فلائنگ پاکستان ایک زیادہ سستی آپشن پیش کرتا ہے، جس کی قیمتیں 1400 سے 1420 روپے تک ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…