جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے بجلی بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کر دی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی بلوں پر عائد جرمانے کی پالیسی کو تبدیل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی پالیسی کے تحت مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونیوالے بجلی کے بلو ں پر 5سے 10فیصد تک سر چارج لگا دیا ہے، آئندہ مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی کی صورت میں بل کا 5فیصد سر چارج لگے گا۔3سے زیادہ روز گزرنے کے بعد بل ادا کرنے پر 10فیصد سر چارج بطور جرمانہ عائد کیا جائیگا، رپورٹ کے مطابق نیپرا کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد جمع کروائے جانے والے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کیا گیا ہے، اس سے قبل بجلی بلوں پر 10فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا۔

علاوہ ازیں حکومت نے بجلی کے بلو ں میں ریلیف ختم کرنے کے بعد صارفین پر 9روپے سے 29روپے فی یونٹ تک کے حساب سے نیا ٹیرف بھی لاگو کردیا ہے جس کے نتیجے میں رواں ماہ سے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف نہیں ملے گا بلکہ نئے مقررہ مہنگے ٹیرف کے تحت ہی صارفین کو بجلی کے بل بھیجے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں نئے ریٹ کے حساب سے بلنگ کی جائے گی، پروٹیکٹڈ صارفین کو ایک سے 50یونٹس تک 9 روپے 93پیسے فی یونٹ کا ٹیرف لگے گا، 51سے 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے شہریوں پر 13روپے 64روپے فی یونٹ کا ٹیرف لاگو کر دیا گیا، اسی طرح 101 سے 200 یونٹ استعمال ہونے کی صورت میں 29 روپے 21 پیسے کا ایک یونٹ چارج ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…