بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

مسلسل اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مسلسل بارہویں ہفتے بھی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے رحجان اور سپلائی میں بہتری کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔بارہویں ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 21کروڑ 50لاکھ ڈالر بڑھ کر 11ارب ڈالر سے متجاوز ہونے سے اس امر کی نشاندہی ہورہی ہے کہ مارکیٹ میں طلب کے مقابلے میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ایک موقع پر ڈالر کی قدر 19پیسے کی کمی سے 277روپے 65 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران ریگولیٹر سمیت دیگر مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 05پیسے کی کمی سے 277روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کی کمی سے 279روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 12ہفتوں میں تسلسل کے ساتھ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تقریبا 2ارب ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ منی مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2025 تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 13ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے جس کے لیے انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے ڈالر کی ڈیمانڈ آنے سے اس میں پیش قدمی دیکھی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…