جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی،ایف بی آر

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی، نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوں گی۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سخت ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد دگنی سے بڑھ کر 40لاکھ ہوگئی، پچھلے سال 14 لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے 8اکتوبر 2024 کے دورانیے میں 9لاکھ 42ہزار نئے ٹیکس فائلر ملے۔ایف بی آر حکام کے مطابق 8اکتوبر تک 40لاکھ 78ہزار سے زائد افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا دیے ہیں۔حکام کے گزشتہ برس اسی دورانیے میں 20لاکھ 67ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے جبکہ اس بار جلدی فائلنگ کرنے والوں کی تعداد میں 20لاکھ 11ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال گوشواروں کے ساتھ 106ارب سے زائد کا ٹیکس جمع ہوگیا ہے، مالی سال 2023 میں 63 لاکھ 54 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے۔حکام کے مطابق یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 9 لاکھ 42 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کرائی، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریبا 4 لاکھ نئے فائلر رجسٹر ہوئے تھے۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی، نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوں گی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…