بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نان فائلرز کے خلاف 14 اکتوبر کے بعد قانونی کارروائی ہو گی، ایف بی آر

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی، ایک ہفتے کے دوران مزید 3لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کر دیئے۔ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 40 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 105ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع ہو چکا ہے۔

گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد میں 19لاکھ 74ہزار 344 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے اب تک تین لاکھ 92ہزارا 884نئے افراد نے بھی ٹیکس نظام میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ 14لاکھ 80ہزار 545افراد نے اپنی قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے۔ترجمان ایف بی آر نے خبردار کیا ہے اگر 14اکتوبر تک نان فائلرز نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کے جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے، ساتھ ہی ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی، موبائل سمز کی بندش اور بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…