اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر تنزلی سے دوچار

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے 2.52فیصد کی خوش کن معاشی نمو کے اعدادوشمار کے اجرا، چائنیز کمپنی سائنو شور کی جانب سے پاکستان کی ایک ریفائنری کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ پر رضامندی جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک مشن کی حکومتی اداروں کی نجکاری سے متعلق حکمت عملی کے ساتھ نجکاری کی فنانسنگ حکمت مرتب کرنے سے مستقبل میں نئے انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 277 روپے 47 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 03 پیسے کی کمی سے 277 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…