ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انورٹر اور بیٹری کیساتھ مفت سولر سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے بڑی خوشخبری

datetime 28  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے عوام کو مفت سولر سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایکسپوسینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی الیکٹرک کے مظالم کاسب شکارہیں ، لوڈ شیڈنگ اوراووربلنگ کاحکومت نے نوٹس لیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت سولرمنصوبے پر کام کررہی ہے، ہم 1لاکھ 60 ہزار سولر سسٹم مفت تقسیم کریں گے، انورٹر اور بیٹری بیک اپ بھی دیں گے، اس سلسلے میں ہماری بات چیت چل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ تھرکول نیشنل گرڈمیں سب سے سستی بجلی دے رہا ہے، 300 یونٹ والے صارفین کو منشور میں کیے وعدے کے مطابق ریلیف دیں گے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہائی برڈسولر پارکس لارہی ہے اور کے ای کے مد مقابل ادارہ بنانے کیلئے قانون کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم اپنا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم بنا رہے ہیں، جب مقابلہ ہوگا تو کے ای بھی کافی حد تک سدھرجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ایم او یوز صرف پاکستان نہیں بنگلادیش اور سری لنکا نے بھی کئے، 5،4 سال بعد بھارت نے بھی معاہدے کئے ان کو بہتر بنایا ، ہمارے لوگوں نے پرانے ٹرمس کنڈیشنز پر معاہدے کئے۔یاد رہے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدہ کیتحت اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، انھوں نے وعدہ کیا تھا 26 لاکھ گھروں کوسولرہوم سسٹم مفت دیں گے.سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ ہونے،محدودوسائل کیباوجودمنصوبہ آج حقیقت بن رہاہے، منصوبیکیتحت رواں سال آف گرڈ 5لاکھ گھروں کومفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…