ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں طویل لوڈ شیڈنگ کے پیچھے بھی آئی پی پیز کا ہاتھ نکل آیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئی پی پیز کی جانب سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور دھوکا دہی کے مزید حقائق منظر عام پر آگئے۔ذرائع کے مطابق مئی اور جون میں طویل لوڈ شیڈنگ کے پیچھے آئی پی پیز کا ہاتھ نکل آیا، گزشتہ مالی سال4ہزار751 میگا واٹ کے 9آئی پی پیز تقریبا بند رہے مگر انہیں اربوں روپے کی رقم کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کردی گئی، آئی پی پیز نے کم پیداوار کے باوجود 313 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں لئے۔زیرجائزہ عرصے کے دوران 1200میگاواٹ کی صلاحیت کی حامل حب پاورکمپنی کی پیداوار بھی صفر رہی، صفر پیداوار کے باجود حب پاور 22 ارب روپے سے زائد کپیسٹی پیمنٹ لے لی، حب پاور کو صفر پیداوار پر 2سالوں میں 43ارب سے زائد کپیسٹی پیمنٹ دی گئی۔

دوسری جانب 1249میگاواٹ صلاحیت کی چائنہ پاور حب کمپنی کی پیداوار بھی 4.5فیصد رہی، صرف 4.5فیصد پیداوار پر چائنہ پاور حب کمپنی نے 139ارب روپے لے لئے، صرف 7.2فیصد پیداوار پر پورٹ قاسم الیکٹرک نے 103ارب کی کپیسٹی لے لی۔دستاویز کے مطابق 395میگاواٹ کی روش پاک آئی پی پی کی پیداوار صرف 0.28فیصد رہی، جس پر روش پاک نے تقریبا 4ارب روپے کپیسٹی پیمنٹ لے لی۔ 125میگاواٹ کی صلاحیت والی صبا پاور کمپنی کی پیداوار 4.93فیصد ریکارڈ کی گئی، 5فیصد سے بھی کم پیداوار پر فیصد پیداوار پر صبا پاور نے 2ارب 54کروڑ روپے کپیسٹی پیمنٹ وصول کی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…