ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایکسچینج کمپنیوں کو نقد امریکی ڈالر درآمد کرنے کیلئے ایک سال کی توسیع

datetime 24  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو نقد امریکی ڈالر درآمد کرنے کے لیے ایک سال کی توسیع دے دی ہے۔ابتدائی طور پر ایکسچینج کمپنیوں کو کارگو یا سکیورٹی کمپنیوں کے ذریعے امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر قابل قبول غیر ملکی کرنسیاں برآمد کرنے اور غیر ملکی کرنسیوں کی برآمد کی تاریخ سے پانچ دن کے اندر پاکستان میں بینکوں میں رکھے گئے اپنے غیر ملکی کرنسی اکائونٹس میں مساوی امریکی ڈالر واپس بھیجنے کی اجازت تھی تاہم گزشتہ سال جولائی میں اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینوئل میں ترمیم کی اور ایکسچینج کمپنیوں کی سہولت کے لیے نقد ڈالر درآمد کرنے کی اجازت دی۔

اسٹیٹ بینک نے کارگو یا سکیورٹی کمپنیوں کے ذریعے جائز غیر ملکی کرنسیوں کی برآمدی کھیپ کے مقابلے میں نقد امریکی ڈالر کی درآمد کے لئے ای سی ایس میں ایک سال کی مزید توسیع کااعلان کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں نقد امریکی ڈالر کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نقد ڈالر کی درآمد کی مدت میں 30 جون 2025 تک توسیع کی جاتی ہے۔ جبکہ اس سہولت کے لئے دیگر تمام شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ایکسچینج کمپنیوں کو اپنے کارگو یا سکیورٹی کمپنیوں کے ذریعے امریکی ڈالر کیش درآمد کرتے وقت ڈائریکٹر فارن ایکسچینج آپریشنز ڈپارٹمنٹ ، ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کراچی کو پیشگی تحریری اطلاع دینا ضروری ہے۔ غیر ملکی کرنسیوں کی برآمد کے لئے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق درآمدی کھیپ کی تصدیق کی جائے گی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…