جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی 5000 روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی جانب سے حکومت کو 5000 روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔او آئی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ بند اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے۔

ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کا استعمال کریں۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم سیممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔ فن ٹیک خدمات فراہم کرنے والوں کو مراعات دی جائیں اور صنعتوں کو سستی بجلی گیس مہیا کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…