منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خوشخبری،یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی، آئل، چائے سمیت 800 اشیاء کی قیمتوں میں کمی

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی، تمام صارفین کے لئے 800 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کی شاندار کمی کر دی گئی۔48 مختلف برانڈز کی تمام ورائٹی کے دستیاب پروڈکٹس پربھی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کی گئی ہے، مختلف برانڈز کے گھی،کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مصالحے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 8 روپے سے لے کر 200 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کو فوری طور پر نافذالعمل کر دیا گیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو بہت جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ نئی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیاہے، صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے، معیاری اور بارعایت اشیائ کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تمام صارفین بلا کسی دقت، دشواری اور شرائط کے یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…