جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

جعلی بیواؤں کو پنشن دینے کا انکشاف، کروڑوں کے غبن کی تحقیقات شروع

datetime 31  اگست‬‮  2024 |

حیدرآباد(این این آئی)ایف آئی اے نے حیدر آباد میں پنشن فنڈ میں کروڑوں روپے کے غبن کے الزام کی تحقیقات شروع کر دیں۔ایف آئی اے نے حیدرآباد میونسپل برانچ، بینک کے آپریشن منیجر کی شکایت پر متعلقہ برانچ منیجر، میونسپل عملے اور ضلعی خزانہ آفس کے ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈسٹرک اکاؤنٹس افسر حیدرآباد سے جنوری 2021 تا اگست 2024 کے پنشن فنڈ کا ریکارڈ طلب کیا گیا، جنوری 2021 تا اگست 2024 پنشن سیکشن میں تعینات افسران کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔60 کروڑ روپے کے قریب میونسپل ملازمین کو زندہ ظاہر کر کے ان کی پنشن کے کروڑوں روپے غبن کیے گئے، متعلقہ بینک نے معاملے کی محکمہ جاتی انکوائری بھی شروع کر دی ہے۔انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک فرضی خاتون کو ادیب مرحوم در محمد کمال کی بیوہ ظاہر کرکے 43 لاکھ روپے پنشن دی گئی، فرضی نام سے درج خاتون کو مرحوم ادیب کی ماہانہ پنشن بھی ادا کی جانے لگی، حیدرآباد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے فرضی خاتون کو بیوہ ظاہر کرکیپنشن دی گئی، محکمہ خزانہ کے ماتحت سندھ کے متعدد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسز میں پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…