بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مصر میں تیل اور گیس کے بڑے پیمانے پر نئے ذخائر دریافت

datetime 29  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی) مصر میں تیل کے ذخائر کی اہم دریافت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے قومی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی صحرائے مصر کے کلبشا ڈویلپمنٹ ایریا میں ویسٹ فیوبسـ1 علاقے میں تیل کی ایک نئی دریافت ہوئی ہے، کنویں کی جانچ 270 فٹ تک کھدائی کرکے کی گئی اور ایک انچ کے پروڈکشن اوپننگ پر ریکوری 7,165 بیرل یومیہ تیل کے ساتھ 44 ڈگری کے معیار اور 23 ملین کیوبک فٹ ملحقہ گیس کی تھی۔

کنویں کے الیکٹریکل لاگز نے پیلیوزوک جزو میں 462 فٹ کی کل نیٹ موٹائی کے ساتھ ہائیڈرو کاربن اشارے کی موجودگی کی تصدیق کی، دریں اثنا مصر کے وزیر پٹرولیم اور معدنی وسائل کریم بدوی نے شعبے میں اہم شراکت داروں کے ساتھ ایک وسیع میٹنگ کے دوران تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے مراعات کا اعلان کیا ہے۔

ان مراعات میں نئے طریقہ کار شامل ہیں جو موجودہ شرحوں سے زیادہ پیداوار میں اضافہ کے حصول کے ساتھ ساتھ تلاش، ترقیاتی ڈرلنگ سرگرمیوں اور پیداوار کے آپریشنز میں اضافے سے وابستہ ہیں۔اس کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پٹرولیم سیکٹر کے شراکت داروں کے واجبات کے ایک حصے کو طے کرنے اور مقامی پیداوار اور کھپت کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لئے اضافی پٹرولیم فراہم کرنے کے لئے مختص کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…