بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ پاسپورٹ 5 لاکھ سے زائد افراد کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کروڑوں روپے فیس لیکر بھی5لاکھ سے زائد افراد کو بروقت پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ملک میں پہلے تو نارمل فیس والے پاسپورٹ کئی کئی ماہ کی تاخیر سے مل رہے تھے اب تو ارجنٹ فیس والے پاسپورٹ بھی ایک سے دو ماہ بعد ارہے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذرائع کے مطابق خراب ملکی معاشی حالات کے باعث بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اچانک کئی گنا اضافہ یو چکا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر سے روزانہ 50 ہزار نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ بنانے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے پاس صرف 25 ہزار پاسپورٹ روزانہ بنانے کے صلاحیت ہے۔

ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں 5 لاکھ سے زائد افراد کروڑوں روپے فیس کی مد میں جمع کروا نے کے باوجود پاسپورٹ سے محروم ہیں۔ صرف فاسٹ ٹریک والوں کے پاسپورٹ ایک ہفتے میں مل رہے ہیں جن کی فیس بھی 20 سے لیکر 27 ہزار روپے ہے۔ پہلے پاسپورٹ کی سیاہی ختم ہوئی پھر لیمینشن پیپر کا مسئلہ پیش آیا اب یہ دونوں مسائل حل ہوئے تو پاسپورٹ بنانے کی صلاحیت کم پڑ گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ پاسپورٹ بنانے کی نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پرنٹنگ مشین خریدنے کے لیئے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تقریبا کام مکمل ہو چکا ہے اکتوبر تک مشینری آجائے گی اور پاسپورٹ کے التوا کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ مشینری کی خریداری میں تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹس میں کئی سکیورٹی فیچرز ہوتے ہیں یہ کوئی عام پرنٹنگ مشین نہیں اس کے لیئے تمام سکیورٹی قوانین کو مد نظر رکھا جاتا ہے پوری امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…