پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرکے ستمبر میں نئے قرض پروگرام کے حصول کی کوششوں، متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی بینک سے بھی 1.5ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے درخواست جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔وزیرخزانہ کی جانب سے ستمبر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام ملنے کے بیان اور متحدہ عرب امارات کے بینکوں سے 4ارب ڈالر، سعودی بینک سے 1.5ارب ڈالر کا قرض ملنے کی توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 09 پیسے کی کمی سے 278روپے 41پیسے کی سطح پر بند ہوئے، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ سپلائی یکساں ہونے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے پر مستحکم رہی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرانے ہیں جس میں سے متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالیت کے قرض رول اوور کردیے ہیں۔

حکومت دوست ممالک کے تعاون سے باقی ماندہ 11ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے کی کوششوں کے ساتھ مزید 2ارب ڈالر کے قرضے فنانشل گیپ کو ختم کرنے کی غرض سے غیرملکی بینکوں سے ساڑھے 5ارب ڈالر کے نئے قرض حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ان کوششوں میں کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری ملنے کی توقعات پر زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب گھٹ گئی ہے جو روپے کے استحکام کا باعث بن رہی ہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…