جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ورلڈ بینک آئندہ 5 برسوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا

datetime 5  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)ورلڈ بینک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے آئندہ 5 برسوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔اقتصادی امورڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے،پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔دستاویزات کے مطابق داسو ہائڈرو پاور پراجیکٹ فیز ون کیلئے 1 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے، داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔

داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیئے جائیں گے جبکہ صوبہ سندھ میں ہاوسنگ کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے۔پختونخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔ خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ کے پی کے میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کا 45 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اعلی تعلیم کی ترقی کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرضہ ملے گا۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پراجیکٹ فیز ون کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ، تربیلا فور توسیعی منصوبے کیلئے 39 کروڈ ڈالر فنڈنگ اور کے پی کے میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…