جمعرات‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجلی کے بلوں میں ایک اور ٹیکس عائد

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مختلف ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے کراچی کے شہریوں کو رواں ماہ اپنے بجلی کے بلوں میں 400 روپے تک اضافی ادا کرنا ہوں گے، کیونکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کے الیکٹرک کے ذریعے باضابطہ طور پر متنازع میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکس(ایم یو سی ٹی)کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کے ایم سی اور کے الیکٹرک حکام نے میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکس کے نفاذ کی تصدیق کی ہے، تخمینوں کے مطابق میونسپل انتظامیہ کو ہر سال 4 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوگی۔

کے ایم سی کے عہدیدار نے بتایا کہ شہر میں کے الیکٹرک صارفین اگلے بل میں ایم یو سی ٹی کے عنوان سے ایک نیا ہیڈ دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کے ایم سی نے یکم اگست 2024 سے کنٹونمنٹ کے علاقوں کے علاوہ کراچی میں بجلی کے بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے ایم یو سی ٹی سے کراچی کے ترقیاتی پروجیکٹس اور ضروری سہولیات میں بہتری لائی جائے گی، ان اخراجات کے استعمال کا طریقہ کار مکمل طور پر شفاف ہوگا اور کے ایم سی کی ویب سائٹ پر ہر مہینے تمام معلومات شائع کی جائیں گی، اس اقدام سے کے ایم سی کو مالی معاونت فراہم ہوگی جس سے شہر کی میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسل کو فائدہ پہنچے گا۔جب کے الیکٹرک کے ایک عہدیدار سے اس ٹیکس کے نفاذ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں اس کی تصدیق کی۔

کے ای اور کے ایم سی نے جون 2022 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس معاہدے کا جولائی سے سٹی کونسل کی جانب سے چارجز کی وصولی کی منظوری کے بعد اطلاق ہوا ہے۔معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کے ایم سی کی حدود میں ماہانہ بلوں میں گھریلو اور غیر گھریلو صارفین سے وصول کرے گی۔ مزید ازاں صارفین سے کیٹیگری کے حساب سے چارجز کی وصولی کی جائے گی، جس کی اطلاع کے ایم سی وقتا فوقتا دیتی رہے گی۔مکٹ کی مخلتف سلیبس کے حوالے سے ایک اہم عہدیدار نے کہاکہ 100 یونٹس استعمال کرنے والے کے الیکٹرک صارفین اس نئے ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے اور جو صارفین 101 اور 200 یونٹس کے درمیان بجلی استعمال کر رہے ہیں انہیں ہر ماہ 20 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اسی طرح 201 اور 300 یونٹس کے درمیان بجلی استعمال کرنے والے صارفین 40 روپے، 301 اور 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 100 روپے ادا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کے ای کے 401 سے 501 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 125 روپے، 501 اور 600 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین 150 روپے اور 601 اور 700 یونٹس والے صارف 175 روپے اور 700 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے اپنے ماہانہ بلوں میں 300 روپے ادا کریں گے جبکہ کمرشل اور صنعتی صارفین اپنے ماہانہ بلوں میں بالترتیب 400 روپے ادا کریں گے۔تاہم ، میئر کراچی مرتضی وہاب کے لیے مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی، جنہیں چند روز قبل ہی سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔توہین عدالت کی درخواست جماعت اسلامی کے کچھ رہنماوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے اور سندھ ہائی کورٹ اس معاملے پر 7 اگست کو سماعت کرے گی ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…