جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

فچ نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کردی

datetime 29  جولائی  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگ ایجنسی نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی۔فچ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ رسائی بہتر ہوئی ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی۔ فچ نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل چین، سعودی عرب اور یوایای سے باہمی معاہدوں کیقرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔

فچ نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کیلئے پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلیے مزید 3 فیصد اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو انرجی شعبے، ریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹرکچرل اصلاحات اور زرعی آمدن پر ٹیکس لگانیکے لیے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ فچ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا، عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے اور کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بھی بہتر ہو سکے گا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ہے۔ شرح سود 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 19.5 فیصد پر آگئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…