اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

انٹربینک میں ڈالرمزیدسستا ہو گیا

datetime 26  جولائی  2024
ڈالر ریٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین اور سعودی عرب کی پاکستان کے 9ارب ڈالر کے قرض رول اوور کیے جانے اور حکومت کی چینی بینکوں سے 15ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی باضابطہ درخواست سے 24ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فنانشل گیپ میں کمی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے جنیوا ڈونر کانفرنس میں 10.7ارب ڈالر دینے کے وعدوں پر عمل درآمد کے توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 07 پیسے کی کمی سے 278 روپے 33 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے کے اضافے سے 279روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک میں درآمدی نوعیت کی ماہانہ ڈیمانڈ 5 ارب ڈالر سے کم تک محدود ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی کمی کو بھی انٹربینک مارکیٹ نے نظر انداز رکھا کیونکہ اس کمی کے باوجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9.02 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…