پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیاں تسلی بخش نہ ہونے پر منی بجٹ کا خدشہ ظاہر کردیا

datetime 24  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام نے ٹیکس وصولیاں تسلی بخش نہ ہونے پر منی بجٹ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ذرائع آئی ایم ایف نے حکومت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کوسیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیینیا قرض پروگرام آخری ہونے پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ اس کا دارو مدار نئے قرض پروگرام کی کامیابیوں پر ہوگا، آئی ایم ایف کی شرائط حکومت کو ہر صورت پوری کرنا ہوں گیـآئی ایم ایف ذرائع کے مطابق زرعی ٹیکس کا ہدف صوبوں اور وفاق کے درمیان تعاون پر انحصار رکھتا ہے، زرعی ٹیکس کا قانون بننے پر لاگو ہونے کا امکان ہے، ٹیکسوں کے نئے اسٹرکچر کی تشکیل کے لیے وفاق اور صوبوں کا تعاون لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور بجلی کمپنیوں کی نجکاری بارے فیصلے نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کرنے ہوں گے۔آئی ایم ایف ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا جس سے بجٹ اہداف متاثر ہوں، ڈالر کی قیمت کا تعین کرنا مارکیٹ کا اختیار ہے، آئی ایم ایف ذرائع نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور حکومت ٹیکس مشینری کی استعداد بڑھانے کی کوشش کررہی ہےـذرائع آئی ایم ایف کے مطابق ہر شعبے کو ٹیکس میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنا پڑے گا، نئیآئی ایم ایف پیکیج کی قسطیں جاری کرنے کی ٹائم لائن تیار کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں سے اقتصادی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…