جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

جائیدادوں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے ایف بی آر متحرک، پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

datetime 24  جولائی  2024 |

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کرے گا جس کے بعد ادارے نے اپنے افسران کو جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً اضافہ ہوگا جبکہ جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا90 فیصد لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں 50 سے زائد شہروں میں نئے نرخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے تحت خوردہ فروشوں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی مصروفیات کے باعث پراپرٹی ویلیو یشن ریٹ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا اس لیے میں نے علاقائی ٹیکس دفاتر کو ویلیوایشن کی شرحوں پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باعث ایف بی آر نے گزشتہ سال پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس میں اضافہ نہیں کیا۔ املاک کی قیمتیں، جو اس وقت مارکیٹ ویلیو کا تقریبا 75 فیصد ہیں، متوقع مارکیٹ ریٹ کے 90 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ٹیکس اتھارٹی اس سے قبل 2018، 2019، 2021 اور 2022 میں چار مرتبہ جائیداد کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کر چکی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…