پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آگیا

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی نیچے گرتے ہوئے تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی کرنسی اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے یعنی ایک ڈالر اب 83.62 بھارتی روپے کے برابر ہوگیا ہے۔ آج جب شیئر مارکیٹ کا کاروبار بند ہوا تو امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کو دھچکا لگا اور یہ گراوٹ کا شکار ہو کر تاریخ کی کم ترین سطح پر آیا۔

جب بھارتی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام ہوا تو ایک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی کرنسی کی قدر 83.62 روپے تھی جو کہ مودی سرکار کی تیسری حکومت میں کافی کم ہے۔ شیئرز مارکیٹ میں صبح روپیہ 4 پیسے گراوٹ کے ساتھ کھلا اور پھر 11 پیسے گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، تاہم فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں مثبت رجحان ہے، جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔انٹر بینک فارن کرنسی مارکیٹ میں بھارتی روپیہ 83.53 پر کھلا اور 83.62 پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے 11 پیسے کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے، جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے روپیہ 83.51 پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق مثبت امریکی ڈالر اور بڑھتی گھریلو مہنگائی کے سبب روپے کی قدر میں گراوٹ آئی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…