اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

عوام کو ایک دن میں دوسرا جھٹکا، بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی بھی منظوری

datetime 12  جولائی  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق نیپرا نے یکم جولائی 2024سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دی ہے اور گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں 184فیصد تک اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے۔ماہانہ 301سے 400یونٹ استعمال کرنے پر گھریلو صارفین کیلئے 200روپے، ماہانہ 401سے 500یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 400روپے اور ماہانہ 501سے 600یونٹ استعمال کرنے پر 600روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 601سے 700یونٹ استعمال کرنے پر 800روپے اور ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز 184فیصد بڑھانے کی منظوری دی جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز 440سے بڑھ کر 1250روپے ہوجائیں گے۔بجلی کے کمرشل صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے اور کمرشل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 500سے بڑھ کر 1250روپے ہوجائیں گے۔زرعی ٹیوب ویلز صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ان صارفین کیلئے فکسڈ چارجز 200سے بڑھ کر 400روپے ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…