بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹیکسز کی بھرمار،چینی، گھی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے مختلف ٹیکسز عائد کئے جانے کے بعد عام مارکیٹ میں چینی، گھی، آئل اور دیگراشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، چینی کا 50 کلو کا تھیلا 6700 روپے میں فروخت ہو رہا تھا جو اب 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے، کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنا 280 سے 320 روپے ہوگئی ہے۔آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے بھی شہری شدید پریشان ہو گئے ہیں۔شہریوں نے کہاکہ پہلے ہی حالیہ مہنگائی میں گزارا کرنا مشکل ہے، ایسے میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز نے عام آدمی کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے لہذا حکومت نئے ٹیکسز کو ختم کرکے عام آدمی کو ریلیف کرنے کے اقدامات اٹھائے۔دوسری جانب ماہرین نے کہاکہ عام مارکیٹ میں یہ اضافہ خود ساختہ ہے یا پھر حکومت کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیکسز اس کی وجہ ہیں لیکن اس اضافے سے عام شہری کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…