بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

پنجاب میں ماہانہ اجرت 37ہزار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب حکومت نے ورکرز اور لیبر کی کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر مزدور کی کم از کم اجرت 32ہزار روپے سے بڑھا کر 37ہزار روپے ماہانہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے دیہاڑی دار غیر ہنر مند مزدوروں کو کم سے کم اجرت کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں خاص طور سے واضح کیا گیا ہے کہ یومیہ 8گھنٹے کام کرنے کی یومیہ تنخواہ 1423 روپے07پیسے تصور ہوگی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، صوبے کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی نے ماہانہ اجرت پر عملدر آمد کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کے کم از کم اجرت نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے جبکہ گھریلو ملازمین پر لیبر قوانین کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے، ورک پلیس پر ایس او پیز اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…