بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کاپاکستان کو نئے قرض پروگرام کیلئے گرین سگنل دو ہفتوں میں معاہدے کا امکان

datetime 9  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے معاہدہ آئندہ دو ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔نئے قرض پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ا?ئی ایم کے درمیان تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں بڑی کامیابی ملی ہے اورآئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 8 کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر کا قرض مل سکتا ہے اور اس حوالے سے معاہدہ اگلے دو ہفتوں میں ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل کچھ اہداف اور شرائط پوری کرنے کا کہا تھا اور پاکستان نے یہ تمام اہداف حاصل کر لیے۔ شہباز شریف حکومت نے سخت فیصلے کیے۔ بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔پاکستان کو یہ کامیابی آئی ایم کی تمام شرائط پوری کرنے اور پیشگی اہداف حاصل کرنے پر ملی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کستان کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے کی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر چکا ہے اس لیے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم مشن کی پاکستان آمد متوقع نہیں ہے۔قرض پروگرام کے لیے وزیراعظم آفس کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…