مکوآنہ (این این آئی)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 106 سے 185 روپے تک اضافے کا امکان ہے، میدے اور فائن آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1650 روپے میں فروخت ہو ر ہا ہے جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے سے تھیلے کی قیمت 1830روپے تک پہنچ جائے گی، فائن میدے کی 80 کلو کی بوری کی قیمت 8200 سے بڑھ کر 8600 تک جانے کا امکان ہے۔ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے گندم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا، ہول سیلر اور ریٹیلر پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کا براہِ راست اثر عام صارف پر پڑے گا۔واضح رہے کہ گندم کے کاروبار سے منسلک فائلر ہول سیلر پر صفر اعشاریہ 10 فیصد، رٹیلر پر صفر اعشاریہ 50 فیصد اور فلور ملز پر 5.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس کا نفاذ ہو گا