منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سٹوڈنٹس کیلئے 20ہزار بائیکس فراہمی کا باقاعدہ آغاز

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 10واں اجلاس ٹرانسپورٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ایچ ای سی، ایچ ای ڈی، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اس دوران سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بائیکس فراہمی سکیم کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹوڈنٹس سے بذریعہ ای میل ، ایس ایم ایس اور ٹیلیفون کال رابطہ کیا جا رہا ہے اور بیلٹنگ کے بعد بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس بائیکس سکیم کیلئے بنیادی شرائط پوری کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے تمام متعلقہ حکام کو بائیکس فراہمی کو جلد ممکن بنانے کیلئے تمام ضروری پراسیس چند روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 10جولائی کو سٹوڈنٹس کو الیکٹرک اور پیٹرول بائیکس کی باقاعدہ فراہمی شروع کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔ بائیکس فراہمی سکیم کی کامیابی وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کی کامیابی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق خواتین کو بائیکس فراہمی سکیم میں خصوصی ترجیح دی گئی ہے اور ان کے اعلان کے مطابق الیکٹرک بائیکس میں اپلائی کرنے والی تمام خواتین کیلئے بائیکس کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

اس موقع پر بلال اکبر خان نے سٹوڈنٹس کے علاوہ دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے بھی بائیکس سکیم کا دائرہ کار بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ اگلے مرحلے میں الیکٹرک بائیکس سکیم پہلے فیز سے بھی بڑی ہوگی اور اس سلسلہ میں خاص طور ورکنگ وومنز کو بائیکس فراہمی سکیم میں شامل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو سستی اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ پیٹرول کی بجائے ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹیشن کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…