بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کیا اسٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 7 لاکھ 80 ہزار اضافہ کرکے دوبارہ بکنگ شروع کردی گئی

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) لکی موٹر کارپوریشن نے اپنی کیا اسٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 7 لاکھ 80 ہزار روپے اضافہ کرکے دوبارہ بکنگ شروع کردی ، یہ گاڑی اب پاکستان میں 55 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ رواں سال اپریل میں کمپنی نے اسٹونک ای ایکس پلس کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا تھا تاہم بعدازاں کمپنی نے جلد ہی اسٹونک کی مزید بکنگ ستمبر تک بند کردی۔کمپنی نے دوماہ قبل ہی بکنگ دوبارہ شروع کردی ہے یکم جولائی 2024 سے بکنگ شروع کر دی ہے اورڈلیوری دسمبر میں کی جائے گی ۔

کمپنی کے مطابق توقع سے زیادہ مانگ کی وجہ سے ہمارے پاس بکنگ کو عارضی طور پر معطل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا ۔آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ جب کیا نے قیمت میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کی تو سرمایہ کاروں نے تمام انونٹری خریدلیتاہم قیمتوں میں کمی کے بعد سرمایہ کار اسٹونک گاڑیوں کی فروخت پر تقریباً 8 لاکھ روپے وصول کر رہے تھے۔کمپنی نے اب اسے دوبارہ متعارف کرایا ہے کیونکہ خریدار اسے تقریباً 0.8 ملین روپے زیادہ قیمت پر خریدنے کیلئے تیار تھے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…