بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، جینا محال

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) شدید گرمی میں بھی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 419میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25ہزار 500میگاواٹ ہے اور بجلی کی پیداوار 19ہزار 81میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6ہزار 95میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7ہزار 565میگاواٹ ہے، اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 206میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 141اور نیوکلیئر پاور پلانٹس 3ہزار 222میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں 6گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ادھر لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا، لیسکو کا عملہ جون میں ریکوری کرنے میں مصروف ہے جبکہ صارفین خوار ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر جل رہے ہیں اور ٹرانسفارمر جلنے کے بعد 8سے 10 گھنٹے بجلی کی بحالی نہیں ہوتی۔شدید گرمی میں لیسکو کی بجلی کی طلب 3500میگاواٹ سے زائد ہے اور این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3400میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کو 100میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…