بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عید الاضحی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

datetime 22  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے باعث 2دن تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 2ہزار پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس76700ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر78800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اگرچہ گذشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس 80ہزار پوائنٹس کی ایک تاریخی سنگ میل عبور کر گیا تھا تاہم مارکیٹ اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکی ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب31ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 101کھرب روپے سے بڑھ کر104کھرب روپے پر جا پہنچا اور44.57فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں 3روزہ سرکاری تعطیلات کے بعد باقی رہ جانیوالی 2دن کی کاروباری سرگرمیوں میںکے ایس ای100انڈیکس میں 2103.72پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 76706.77پوائنٹس سے بڑھ کر 78810.49پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 775.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 24698.46پوائنٹس سے بڑھ کر25473.55پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 48710.98پوائنٹس سے بڑھ کر49817.95پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب31ارب30کروڑ15لاکھ4ہزار608روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 101کھرب78ارب23کروڑ72لاکھ65ہزار43روپے سے بڑھ کر 104کھرب9ارب53کروڑ87لاکھ69ہزار651روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 80059.87پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا سے انڈیکس 76896.82پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 20ارب روپے مالیت کے 47کروڑ13لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 20ارب روپے مالیت کے 45کروڑ26لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر884کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 394کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،370میں کمی اور120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،حبیب بینک ،بینک آف پنجاب ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ایئر لنک کمیونیکیشن ،ہم نیٹ ورک ،ایمٹیکس لمیٹڈ ،پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی ،فیصل بینک ،پرویز احمد کمپنی ،حب پاور کمپنی ،سنر جیکوپاک اور پاک ریفائنری سر فہرست رہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…