اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 250 ملین ڈالر قرضہ پروگرام پر دستخط کر دئیے

datetime 22  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پبلک پر ائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بنیادی ڈھانچہ اور خدمات کے شعبہ میں پائیدار سرمایہ کاری کے حوالہ سے 250 ملین ڈالر قرضہ پروگرام پر دستخط کردئیے۔

اس حوالہ سے دستخطی تقریب جمعہ کویہاں وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔ وزارت کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی پر وگرام کے کنٹری ڈائریکٹر ینگ یی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ ترجمان وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ پر وگرام کا بنیادی مقصد گورننس فریم ورک کو مضبوط کرنا اور وفاقی حکومت کی سطح پر پبلک پر ائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے ماحول کو فعال بنانا ہے، پر وگرام کے تحت عوامی سرمایہ کاری کے انتظام و انصرام اور عوامی مالیات کے لیے پالیسی، قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنایاجائیگا جبکہ قومی اور شعبہ جاتی بنیادی ڈھانچہ کی منصوبہ بندی پبلک پر ائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی تیاری میں بھی مددحاصل کی جائیگی۔

اس موقع گفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستان کی اہم ترقیاتی ضروریات اور بحالی کی کوششوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلیدی کرداراداکیاہے جس کیلئے پاکستان بینک کا شکر گزار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ معاونت حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے، ادائیگیوں کے توازن اور ملک کے معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے پر وگرام سے ترقیاتی عمل میں نجی شعبہ کی زیادہ شمولیت کے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں سٹریٹجک اور مالی طور پر سستی پی پی پیز کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…