جمعرات‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ مختلف اتار چڑہائو کے بعد تیزی پر بند، سرمایہ کاری مالیت میں 2 کھرب روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 15  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وفاقی بجٹ کے حوالے سے مختلف منفی قیاس آرائیوں کے سبب اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھا کا شکار ہونے کے بعد 2900پوائنٹس کے اضافے سے تیزی پر بند ہوئی اگرچہ بجٹ سے قبل مارکیٹ2دن بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور اس دوران انڈیکس 1164.83پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تاہم بجٹ میں ڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ ہونے پر سرمایہ کاری متحرک دکھائی دیئے اور خریداری کی وجہ سے3دن کی تیزی میں انڈیکس میں 4117.28پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ گیا،مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب74ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر100کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ42.79فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 2952.75پوائنٹس بڑھنے کے نتیجے میں 73754.02پوائنٹس سے بڑھ کر76706.77پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 23616.68پوائنٹس سے بڑھ کر24698.46پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47464.93پوائنٹس سے بڑھ کر48710.98پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب74ارب29کروڑ82لاکھ62ہزار992روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 99کھرب3ارب93کروڑ90لاکھ2ہزار51روپے سے بڑھ کر 101کھرب78ارب23کروڑ72لاکھ65ہزار43روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 30ارب روپے مالیت کے 63کروڑ55لاکھ25ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 10ارب روپے مالیت کے 29کروڑ30لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طورپر 2164کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 926کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،926میں کمی اور312کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پرویز احمد کمپنی،ایمٹیکس لمیٹڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام،کے الیکٹرک لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،حرا ٹیکسٹائل،فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز،ڈی جی کے سیمنٹ،ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ فاسٹ کیبل لمیٹڈ،کوہ نور اسپننگ،سنر جیکو پاک،حیسکول پیٹرول ہم نیٹ ورک،پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی،کریسنٹ اسٹار انشورنس،ایئر لنک کمیونیکیشن،دیوان موٹرز،نیٹسول ٹیکنالوجی،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،دی سرل کمپنی،پاک الیکٹرون،پاک پیٹرولیم،میپل لیف،لوٹے کیمیکل،انٹر لوپ لمیٹڈ اورعسکری بینک سر فہرست رہے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کے اثرات غالب آ سکتے ہیں اور مارکیٹ نئے ریکارڈ بھی بناسکتی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…