بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی

datetime 15  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دے دی، رقم پنجاب میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری تعلیم پر خرچ ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کی منظوری دی۔عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہیسین نے کہا ہے کہ یہ رقم لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم اور گریڈز کی بہتری کے لیے خرچ ہوگی، اس منصوبے سے 50 لاکھ بچے، 7 ہزار ہیڈ ماسٹرز اورایک لاکھ 65 ہزار ٹیچرز براہ راست مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے یہ منصوبہ مددگار ثابت ہوگا، رقم پاکستان کو جلد فراہم کی جائے گی جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 4 روز قبل عالمی بینک کی جانب سے داسو ڈیم کے لیے ایک ارب ڈالرز اضافی فنڈنگ کی منظوری دی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے داسو ڈیم کے لیے فنڈنگ کی منظوری دی گئی، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی، منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی ہوگی۔عالمی بینک نے بتایا کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لییگیم چینجر ثابت ہوگا، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوگی۔عالمی بینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگا واٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…