منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کوجرمانے اور قید کی سزا دینے کا فیصلہ

datetime 13  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونیوالے تاجروں اور ٹیکس دہندگان کے بارے میں ایف بی آرکو معلومات فراہم نہ کرنے والے بینک افسران کو جرمانے ا ورایک سال تک کی قید کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس دہندگان کے بارے میں معلومات کی عدم فراہمی پر ایک سال تک کیلئے جیل بھجوانے کا قانون متعارف کروایا جارہا ہے جس کیلئے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بینک ،کمپنی یا ایسوسی ایشن آف پرسنز ٹیکس دہندگان کے بارے میں ایف بی آر کو معلومات فراہم نہیں کرتے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ افسر پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے اور انہیں ایک سال تک قید بھی دی جاسکتی ہے اس کے علاوہ دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں،اسی طرح ایسے تاجر جنہیں سیکشن 99بی کے تحت انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا ہوتا ہے اور رجسٹریشن نہیں کرواتے تو ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جس کے تحت ان پر جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزائیں دی جاسکیں گی، اس کے علاوہ جرمانہ اور قید دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکیں گی۔

انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک اور ترمیم بھی تجویز کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس موجود ڈیٹا کو ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔دستاویز کے مطابق فنانس بل کے ذریعے کسٹمز ایکٹ میں بھی ترمیم تجویز کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کسٹمز سے متعلق کیسوں میں کسی شخص کی گرفتاری کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ انٹلیجنس بیورو کی خدمات بھی حاصل کرسکے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…