جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

آئندہ بجٹ میں سولر پی وی پینل،پلانٹ، مشینری اور خام مال پر ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان

datetime 11  جون‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پی وی پینلز کی تیاری میں استعمال ہونے والے پلانٹ، مشینری، آلات اور خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ میں منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کا پانچواں شیڈول سولر پی وی سسٹمز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ فراہم کرتا ہے جس میں پی وی ماڈیول، چارج کنٹرولرز، انورٹرز، بیٹریاں وغیرہ شامل ہیں۔ دوسری طرف مقامی سولر پی وی پینل مینوفیکچرنگ/اسمبلی کے لیے مشینری، آلات اور اسپیئرز کی درآمد میں مصروف صنعتی اداروں کو ضمنی سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس کے علاوہ کسٹم ڈیوٹی کی مختلف شرحوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عدم مساوات سے اس طرح کے آلات کی مقامی مینوفیکچرنگ سے وابستہ آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ آلات کے مابین ایک ناہموار مسابقتی منظر نامہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ درآمد ی اور مقامی طور پر تیار کردہ آلات کے درمیان منصفانہ اور مسابقتی ماحول قائم کرنے کے مقصد سے پی پی آئی بی نے سختی سے سفارش کی ہے کہ سولر پی وی پینلز اور متعلقہ آلات کی مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ کے عمل میں استعمال ہونے والے تمام پلانٹ ، مشینری ، آلات ، اختتامی خام مال اور متعلقہ آلات کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے مستثنیٰقرار دیا جائے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…