لاہور( این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان چار ارب ڈالر کے چاول ایکسپورٹ کرنے کے قریب پہنچ گیا ۔چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چیلا رام نے بتایا کہ مارچ میں سب سے زیادہ 98 ہزار ٹن چاول ایکسپورٹ کئے گئے جبکہ یورپ میں رواں سال 5 لاکھ ٹن بران رائس ایکسپورٹ کیا گیا، ٹیکسٹائل کے بعد سب سے بڑی ایکسپورٹ چاول کی ہے۔
ممبر ریپ سلیمان رفیق کے مطابق روس ، میکسیکو ، انڈونیشیا اور فلیپائن میں بھی پاکستانی چاول کی برآمد شروع ہوگئی ہے اور اس وقت پاکستانی ایکسپورٹرز 590 فی ٹن پر چاول ایکسپورٹ کر رہے ہیں، بھارتی چاول کی ایکسپورٹ کھلنے سے پاکستانی چاول کے ریٹ 100 ڈالر نیچے آنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال چاول کی 90 لاکھ ٹن بمپر فصل ہوئی، یورپ میں بھی پاکستانی بران رائس کی ایکسپورٹ میں زبررست اضافہ دیکھنے میں آیا۔