ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی کرنسی کے بعد پاکستان نوسر بازوں کا کمال، جعلی امریکی ڈالربھی مارکیٹ آگئے

datetime 27  مئی‬‮  2024 |

مکوآنہ (این این آئی)پاکستانی کرنسی کے بعد پاکستان نوسر بازوں کاکمال جعلی امریکی ڈالر بھی مارکیٹ آگئے، OLX پر فون خریدنے کے بہانے نوسرباز شہری کو جعلی 1800 ڈالر دیکر فرار ہو گیا’ منصورآباد پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر دھوکہ دہی کے الزام میں نوسرباز صالح کی تلاش شروع کر دی۔

منصور آباد کے رہائشی یونس نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس نے اپنے قیمتی موبائل فون کو فروخت کرنے کیلئے او ایل ایکس پر لگایا تو صالح نامی شخص نے فون خریدنے کیلئے اسکو کینال روڈ پر واقع عثمانیہ ہوٹل بلایا اور اس سے 1800 امریکی ڈالر میں فون کا سودا طے ہو گیا تو مذکورہ ملزم اسکو 1800 ڈالر دیکر فون لیکر رفوچکر ہو گیا۔بعدازاں اس نے ڈالر کو تبدیل کروانے کیلئے کرنسی ایکسچینج سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ ڈالر جعلی نکلے، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نوسرباز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…