جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت نے جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح6.5فیصدسے کم کرکے3.5فیصدکرنے کافیصلہ

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح6.5فیصدسے کم کرکے3.5فیصدکرنے کافیصلہ کیاہے۔بجٹ برائے مالی سال2024ـ25کے دستاویزکے مطابق صوبہ میں جائیدادکی منتقلی پر صوبائی ٹیکس 6.5فیصدہے جسکی وجہ سے لوگ جائیدادکی منتقلی کے لئے مقررہ طریقہ کار اپنانے کی بجائے اسٹامپ پیپراستعمال کرتے ہیں جس سے صوبائی حکومت کی محصولات میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے وزیرخزانہ آفتاب عالم نے بجٹ تقریرکے دوران ایوان کوبتایاکہ جائیدادکی منتقلی پرٹیکس کی وصولی کادائرہ کار اور حجم بڑھانے کی غرض سے اس بجٹ میں صوبائی ٹیکسزکو6.5فیصدسے کم کرکے3.5فیصد کرنے کی تجویزپیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کی میں بڑاریلیف دیاجارہاہے کارخانوں پرپراپرٹی ٹیکس 2.5فیصد روپے فی مربع فٹ ہے جوکہ13,600روپے فی کنال بناہے کوکم کرکے10,000روپے فی کنال کرنے کی تجویز دی گئی ہے کمرشل پراپرٹی پرٹیکس جوکہ ماہانہ کرایہ کا16فیصد ہے کوکم کرکے دس فیصد کرنے کی تجویز ہے اس ضمن میں پرائیویٹ ہسپتال،میڈیکل سٹور اورشعبہ صحت سے منسلک دیگر کاروباروں پر یہ ٹیکس 16فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کیاجارہاہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…